Sayings / Proverbs of Abdullah Bin Abaas ra
Saturday, April 7th, 2007عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہُ
٭ جو شخص رات کے کچھ حصے کو علم حاصل کرنے میں گزار تا ہے میری رائے میں وہ ساری رات جاگنے (شب بیداری ) سے بہتر ہے ۔
عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہُ
٭ جو شخص رات کے کچھ حصے کو علم حاصل کرنے میں گزار تا ہے میری رائے میں وہ ساری رات جاگنے (شب بیداری ) سے بہتر ہے ۔
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہُ
٭ جھگڑا بڑھنے سے پہلے تم اس سے الگ ہو جاؤ ۔
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہُ
٭ بندہ میرا مال بکتا رہتا ہے حالانکہ مال میں اسکا حصہ صرف تین چیزیں ہو تی ہیں ۔ ۱۔ جو وہ کھا کر ہضم کر لیتا ہے ۔ ۲۔ پہن کرپرانا کر دیتا ہے ۔ ۳۔ کسی کو دے کر اپنا ذخیرہ آخرت بنا تا ہے ۔ ان تین […]
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہُ
٭ اپنے سے کمتر کو مد نظر رکھو ۔ اپنے سے بلند کو نظر انداز کرو ۔
حضرت امام حسن علیہ السلام
٭ اچھے اخلاق دس ہیں ۔ زبان کی سچائی ، باطل سے جنگ کے وقت حملہ میں شدت ، سائل کو دنیا ، احسان کا بدلہ ، صلہ رحم ، پڑوسی کی حفاظت ، حقوق العباد ، مہمان نوازی ، حسن خلق اور سب سے بڑھ کر شرم و حیا ۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہُ
٭ مہمان کے لیے زیادہ خرچ کرنا اسراف نہیں ۔
٭ خیر یہی ہے کہ شر سے باز آ۔
حضرت لقمان علیہ السلام
٭ بیٹا کسی کو خدا کا شریک نہ ٹھراتا ۔
٭ جب خلقت کے پاس آؤ تو زبان کی نگہداشت کرو ۔
حضرت عیسٰی علیہ السلام
٭ سفر دو قسم کا ہے ، دنیا اور آخرت کا ، دونوں کے واسطے توشہ درکار ہے ۔ دنیا کے سفر میں تو شہ ہمراہ رکھنا چاہیے اور سفر آخرت میں روانگی سے پہلے بھیج دینا چاہیے ۔
٭ دنیا میں دو چیزیں پسند یدہ ہیں ۔ سخن دلپندیر اور دل سخن […]
حضرت سلیمان علیہ السلام
٭ میٹھے بول غصے کو رفع کرتے ہں ۔
٭ خدا کے خوف سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے ، شر پسندوں کی عمر کم ہو جاتی ہے ۔
٭ ایک خوش مزاج آدمی یژمردہ دلوں کی دوا ہے ۔
حضرت داؤد علیہ السلام
٭ صادق کا تھو ڑا سا مال ، جھو ٹ کی بہت سی دولت سے اچھا ہے ۔
٭ جو شخص علم رکھتا ہے اس پر عمل نہیں کرتا وہ اس بیمار کی مانند ہے جس کے پاس دو ا ہے جو کم بولے اور زیادہ سنے ۔